شہر اولیاء میں زیرو ویسٹ مہم کا آغاز کردیا گیا

شہر اولیاء میں زیرو ویسٹ مہم کا آغاز کردیا گیا

ملتان(خصوصی رپورٹر)ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے ستھرا پنجاب مہم میں مزید تیزی لائی گئی ہے اس سلسلے میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے ضلع بھر میں زیرو ویسٹ مہم کا آغاز کردیا گیا ہے ۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر عبدالرزاق ڈوگر کی ہدایت پر سٹی و صدر تحصیل میں نجی سیکٹر کی بھاری مشینری فیلڈ میں اتار دی گئی ہے جس کے بعد زیرو ویسٹ کیلئے فلتھ ڈپوز اور خالی پلاٹوں میں پڑے کوڑے کے ڈھیروں کی فوری کلئیرنس بھی شروع کردی ہے ۔ سی ای او عبدالرزاق ڈوگر نے کہا ہے کہ کمپنی انتظامیہ کو زیرو ویسٹ مہم کی بھرپور مانیٹرنگ کا ٹاسک دے دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے شہر کو زیرو ویسٹ کرنے کیلئے دو ہفتوں کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے ۔سی ای او نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں اضافی عملہ صفائی اور مشینری سسٹم میں شامل کی جارہی ہے ۔عبدالرزاق ڈوگر کا کہنا تھا کہ گھر گھر ویسٹ کولیکشن کیلئے کنٹریکٹرز نے جامع پلان تشکیل دیا ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں