میپکو کے 2لاکھ 13ہزار نادہندگان کو نوٹسز جاری

میپکو کے 2لاکھ 13ہزار نادہندگان کو نوٹسز جاری

ملتان (خصوصی رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی( میپکو )ریجن میں بجلی بلوں کے واجبات کی عدم ادائیگی پر مستقل نادہندگان کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی مدد سے کارروائی کی جارہی ہے ۔

 13 اضلاع میں تحصیل دار ریکوری کی جانب سے 8704 ملین روپے واجبات ادا نہ کرنے والے 2 لاکھ 13 ہزار نادہندگان کو نوٹسز جاری کردئیے گئے ۔ مقررہ معیاد میں بجلی بلوں کی ادائیگی نہ کرنے والے ڈیفالٹرز کے خلاف لینڈ ریونیو ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی ۔ یکم اکتوبر تا24دسمبر 2024ء کی میپکو اور تحصیلدار ریکوری کی جوائنٹ آپریشن کی رپورٹ جاری کی گئی ہے جس کے مطابق لینڈ ریونیو ایکٹ کے تحت نوٹسز جاری ہونے پر22 ہزار928 ڈیڈ ڈیفالٹرز سے 926 ملین روپے ریکوری کی گئی۔ رواں ماہ تک5112 ملین روپے واجبات کی عدم ادائیگی پر64828نادہندگان کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے ۔نوٹسز کی مدت پوری ہونے پر میپکو ٹیمیں پولیس فورس اور تحصیلدار ریکوری کے ہمراہ آپریشن کریں گی۔ لینڈ ریونیو ایکٹ کے تحت بجلی نادہندگان کی جائیدادوں کی قرقی، گرفتاری کی سزائیں دی جاسکتی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق میپکو ملتان سرکل کے 33140 نادہندگان کو تحصیلدار ریکوری کی جانب سے 1960ملین روپے واجبات اداکرنے کے نوٹسز بھیجے گئے جبکہ 1975نادہندگان سے 176.1 ملین روپے وصول کئے گئے ۔ میپکوڈی جی خان سرکل کے 36649نادہندگان کو تحصیلدارریکوری کی جانب سے 1443ملین روپے واجبات اداکرنے کے نوٹسز بھیجے گئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں