ایپکا کی کال پر ہڑتال،ڈپٹی کمشنر آفس میں دھرنا

ایپکا کی کال پر ہڑتال،ڈپٹی کمشنر آفس میں دھرنا

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر )آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا) کی اپیل پر سرکاری ملازمین نے ہڑتال کردی،سرکاری ملازمین کی جانب سے ڈپٹی کمشنر آفس میں دھرنا بھی دیا گیا۔

تفصیلات کیمطابق مطالبات کے حق میں آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا) نے گزشتہ روز ضلع بھر کے سرکاری دفاتر میں ہڑتال کردی،،سرکاری ملازمین نے ڈپٹی کمشنر آفس میں احتجاجی دھرنا بھی دیا،اس موقع پر مظاہرین نے اپنے مطالبات کے حق میں نعرہ بازی بھی کی،،دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے ایپکا کے ضلعی صدر وزیر خان دستی،جنرل سیکرٹری فضل شاکر وگ غفار کاکڑ یوسف کھاڑک و دیگر مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے سرکاری اداروں کی نجکاری کی جارہی ہے اور نام نہاد گریجویٹی و پنشن اصلاحات کے ذریعے ملازمین کا مسلسل حق مارا جارہا ہے .مظاہرین کا کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین کے بچوں کو ملازمت دینے کا قانون ختم کردیا گیا اور لیوانکیشمنٹ کا بھی خاتمہ کردیا گیا،،جسکی وجہ سے سرکاری ملازمین میں بے چینی پائی جاتی ہے ،ان کا کہنا تھا کہ متنازع حکومتی اقدامات واپس نہ لیے گئے تو احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائیگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں