2خواتین ، بچے سے زیادتی کے مرتکب 6افراد کیخلاف مقدمہ درج

2خواتین ، بچے سے زیادتی کے  مرتکب 6افراد کیخلاف مقدمہ درج

ملتان(کرائم رپورٹر )پولیس نے زیادتی کے مختلف واقعات کے الزام میں چھ افراد کیخلاف مقدمات درج کرلئے ۔

شاہ شمس پولیس کو جہانگیر خان نے بتایا کہ اسکی بیٹی کو ملزم شادی کا جھانسہ دیکر زیادتی کا نشانہ بناتا رہا جس نے دھوکہ دہی کرتے ہوئے بیٹی کو بلوایا اور نازیبا فوٹو اور ویڈیو بنالی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے رہے بیٹی کے شور شرابہ کرنے پر علاقہ مکینوں کے جمع ہونے پر ملزم فرار ہوگئے دریں اثنا وومن پولیس کو پروین اختر نے بتایا کہ ملزم سامان دلوانے کی غرض سے شاداب کالونی ایک گھر میں لے گیا جہاں زبردستی مجھے زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ الپہ پولیس کو نوید نے بتایا کہ ملزم محسن نے میرے بیٹے کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں