اراکین اسمبلی کی تنخواہوں میں 900فیصد اضافہ قابل مذمت،جمعیت اہلحدیث

اراکین اسمبلی کی تنخواہوں  میں 900فیصد اضافہ قابل  مذمت،جمعیت اہلحدیث

کوٹ ادو(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر)مرکزی جمعیت اہلحدیث پنجاب کے امیر مولانا عبد الرشید حجازی ،حافظ محمد یونس آزاد ،سید سبطین شاہ نقوی ،خالد محمود اعظم آبادی ،مہر محمد عبداللہ۔۔۔

 پروفیسر عبد الرزاق شاد ودیگر نے اراکین اسمبلی کی تنخواہوں میں 900 فیصد تک اور گیس کی قیمتوں میں 200 فیصد سے زائد اضافہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ غیر ممالک سے بھیک مانگنے والوں کو اپنی تنخواہیں بڑھاتے وقت غربت کی ماری قوم کا ذرا بھی خیال نہیں آیا ۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ سمیت دیگر ہزاروں سرکاری ملازمین کو خزانہ خالی ہونے کی وجہ سے جبراً ریٹائر کیا گیا ہے اور یہ سلسلہ مسلسل جاری ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں