محمد میاں خان نقشبندیؒ کا عرس 4جنوری سے شروع
ملتان (کرائم رپورٹر)ترجمان خانقاہ حامدیہ ممبر عرس کمیٹی حافظ محمد ظفر قریشی حامدی کے مطابق جانشین پیر طریقت علامہ پیر قاری بہائوالدین محمد میاں خان نقشبندی مجددی۔۔۔
رحمۃ اللہ علیہ کا 14 واں سالانہ عرس زیر سرپرستی و صدارت علامہ پیر ناصر میاں خان نقشبندی مجددی سجادہ نشین خانقاہ حامدیہ 4 ،5 جنوری بروز ہفتہ اتوار خانقاہ حامدیہ جامعہ اسلامیہ خیرالمعاد قلعہ کہنہ قاسم باغ پر منعقد ہوگا پروگرام کے مطابق 4 جنوری صبح 10 بجے ختم بخاری شریف منعقد ہوگا ۔شیخ الحدیث مولانا غلام حسین نقشبندی خطاب کریں گے ۔