ہیلمٹ سے وارداتیں آسان،پابندی میں نرمی کا مطالبہ
وہاڑی(خبرنگار )سماج دشمن عناصر ہیلمٹ کا ناجائز فائدہ اٹھانے لگے ،شہریوں کا سماج دشمن عناصر کے ہتھکنڈوں سے محفوظ رہنے کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے پابندی میں نرمی کرنے کا مطالبہ۔۔۔
عوامی وسماجی حلقوں شہباز احمد ،علی عطاء،شاہ زیب کاٹیھیا،احمد علی ،ڈاکٹر حسن اقبال،بشیر مغل ،ملک فداحسین ،کاشف چودھر ودیگر کا کہنا ہے کہ سماج دشمن عناصر سرد موسم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہیلمٹ پہن کر واردتیں کرتے ہیں اور آسانی سے روپوش ہو جاتے ہیں ، ہیلمٹ کی وجہ سے ان کی پہچان مشکل ہوجاتی ہے ۔