بیروزگارافراد میں ریڑھیاں تقسیم کرنیکی تقریب آج ہوگی

بیروزگارافراد میں ریڑھیاں  تقسیم کرنیکی تقریب آج ہوگی

وہاڑی(خبر نگار،نمائندہ خصوصی)ضلعی صدر الخدمت فاؤنڈیشن سید جاوید حسین شاہ نے کہا ہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے پیش پیش ہے اس سلسلہ میں مستحق اور بے روزگار افراد کو روزگار دلانے کیلئے ریڑھیاں تقسیم کرنے کی تقریب آج گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول میں ہوگی۔

پرنسپل محمد ظفر جمیل،پیٹرانچیف الخدمت چودھری طارق محمود، صدر جے آئی یوتھ چودھری علی وقاص ہنجراء، ضلعی جنرل سیکرٹری الخدمت فاؤنڈیشن ملک مقصود اطہر اعوان،زاہد کریم اور چوہدری آفتاب ودیگر معززین علاقہ شرکت کریں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں