شاہد خاقان عباسی کی صاحبزادہ محمد عثمان عباسی کی رہائشگاہ پر آمد
ڈیرہ نواب صاحب (نامہ نگار ) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی صاحبزادہ محمد عثمان عباسی کی رہائش گاہ پر آئے جہاں انہوں نے انجمن اتحاد عباسیہ پاکستان کی تنظیم اور عباسی برادری کے درمیان اتحاد کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ۔
سابق وزیر اعظم کی صاحبزادہ محمد عثمان خان عباسی سے ملاقات کے موقع پر ان کے بیٹے میاں گزین عباسی ایم پی اے ، ان کے پوتے میاں داؤد گزین عباسی صاحبزادہ شیر زمان عباسی, ریٹائرڈ اسسٹنٹ کمشنر میاں مقبول عباسی ، علی اکبر عباسی، میاں عاصم عباسی اور صاحبزادہ محمد عمار عباسی بھی موجود تھے ۔