یوم ولادت حضرت علی ؓ کے حوالے سے انتظامات کئے جائیں،خاور شفقت

یوم ولادت حضرت علی ؓ کے حوالے سے  انتظامات کئے جائیں،خاور شفقت

ملتان (کرائم رپورٹر) ممبر صوبائی اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب خاور شفقت بھٹہ نے کہا ہے کہ شیعہ سنی مولود کعبہ حضرت امام علیؓ کا جشن ولادت باسعادت 13 رجب المرجب بمطابق 14 جنوری کو مذہبی عقیدت و احترام سے منائیں گے۔

 ضلعی انتظامیہ سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرے اسی طرح میٹروپولیٹن کارپوریشن ملتان سمیت دیگر متعلقہ ادارے بھی قدیمی و مرکزی امام بارگاہوں اور جشن جلوس روٹس پر صفائی ستھرائی،پیچ ورک،سٹریٹ لائٹس کو یقینی بنائیں 13 جنوری سے 15 جنوری تک بجلی اور گیس کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے بالخصوص چونگی نمبر 14 سے ٹی بی روڈ کی طرف انے والی ٹریفک کو 14 جنوری کو نہ آ نے دیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں