شہری کو حبس بے جا میں رکھنے ، تشدد کرنے والے کیخلاف مقدمہ درج

شہری کو حبس بے جا میں رکھنے ، تشدد  کرنے والے کیخلاف مقدمہ درج

ملتان (کرائم رپورٹر)پولیس تھانہ ممتاز آباد نے شہری کو حبس بے جا میں رکھنے اور تشدد کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔

محمد تیمور نے پولیس کو درخواست دی کہ شکیل سے اسکے کاروباری مراسم تھے جس نے اسکو اغوا کیا اور پانچ روز تک تشدد کرتا رہا ،شکیل نے اس سے مختلف کاغذات پر دستخط بھی کرائے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیتا رہا ،پولیس نے مقدمہ درج کرکے کا رروائی شروع کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں