مہر مزین عباس کی وفات پر تعزیتی اجلاس کا انعقاد
ملتان (کرائم رپورٹر)امور عزاداری شیعہ میانی کے زیر اہتمام مہرمختیار حُسین چاون ایڈووکیٹ سابق نائب ناظم کے بیٹے مہر مزین عباس چاون کی وفات پر تعزیتی اجلاس سورج میانی میں منعقد ہوا۔
تعزیتی اجلاس کے موقع پر چیئرمین مخدوم سید ظہور حسین شمسی نے کہا کہ مہر مزین عباس چاون کی وفات کی خبر ہمارے لیے انتہائی دکھ کا باعث بنی۔ان دکھ بھرے لمحات میں تعزیت پیش کرتے ہوئے مہر مزین عباس چاون کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔بلا شبہ یہ ناقابل تلافی نقصان ہے ۔