بی آئی ایس پی کے چوتھے فیز کی ادائیگی آج سے شروع

بی آئی ایس پی کے چوتھے فیز کی ادائیگی آج سے شروع

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے چوتھے فیز کی ادائیگی آج سے شروع ہوجائے گی، اس فیز میں پنجاب کے جو اضلاع شامل کیے گئے ہیں۔

 ان میں راولپنڈی،مری، اٹک، پاکپتن، فیصل آباد،اوکاڑہ،شیخو پورہ، چکوال،تلہ گنگ،جہلم،اسلام آباد،منڈی بہاوالدین، نارووال،سیالکوٹ،راجن پور، گجرات، گوجرانولہ،وزیر آباد،لیہ،ننکانہ صاحب، وہاڑی ،جام پور، سرگودھا، بھکر اورخوشاب شامل ہیں ۔تمام ڈسٹرکٹ ہیڈز کو شفاف انداز میں رقم کی فوری ادائیگی بغیر کٹوتی یقینی بنانے کا مراسلہ ارسال کردیا گیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں