نیو ایئر نائٹ منانے کیلئے منشیات فروش اور ون ویلرز متحرک

نیو ایئر نائٹ منانے کیلئے منشیات فروش اور ون ویلرز متحرک

جودھ پور بارہ میل(نمائندہ دنیا)نیو ائیر نائٹ منانے کے لیے منشیات فروشوں سرگرم،خفیہ جگہوں پر شراب سٹاک کر لی ،منچلوں نے بھی موٹر سائیکلوں کے سائیلنسر اتار کر اودھم مچانے کی تیاری کر لی۔

زہریلی شراب اور ون ویلنگ سے ہلاکتیں ہونے کا اندیشہ،انتظامیہ کی روایتی سستی برقرار رہے گی،شہریوں کا آئی جی پنجاب سے نوٹس لینے کامطالبہ۔تفصیل کے مطابق ہر سال کی طرح منشیات فروشوں نے نیو ایئر نائٹ منانے کے لیے پلان تیار کر لیا ہے ،شراب خفیہ جگہوں پر سٹاک کر لی گئی ، شراب و کباب کی محفلیں جمانے کی مکمل تیاری کر لی ، ،محفلوں کو رنگین بنانے کیلئے رقاصاؤں کی بکنگ ہوگئی ۔عوامی وسماجی حلقوں کاکہنا ہے کہ منچلوں نے چاند رات اودھم مچانے کے لیے موٹر سائیکلوں کے سائیلنسرز اتار پھینکے ہیں، زہریلی شراب اور ون ویلنگ سے ہلاکتوں کا اندیشہ ہے ، کچھ لوگ اندھا دھند ہوائی فائرنگ بھی کرتے ہیں ، انتظامیہ چند فرضی کارروائیاں کرکے بری الذمہ ہوجاتی ہے ، آئی جی پنجاب صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے فوری سنجیدہ اقدامات کا حکم دیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں