ڈی پی او مظفر گڑھ کی شہید اہلکار کی بیٹی کی شادی میں شرکت

ڈی پی او مظفر گڑھ کی شہید اہلکار کی بیٹی کی شادی میں شرکت

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر)ڈی پی او سید حسنین حیدر کی شہید محمد اکرم کی بیٹی کی شادی میں شرکت،بارات کا خود استقبال کیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او مظفرگڑھ سید حسنین حیدر نے شہید اے ایس ائی محمد اکرم کی بیٹی کی شادی میں شرکت کی۔

ایس پی انویسٹی گیشن ظفر ڈوگر کے ہمراہ بارات کا خود استقبال کیا، دولہا کو گلدستہ پیش کیا ،دولہا کو خود سٹیج پر لے کر آئے اور کافی وقت ساتھ گزارا۔ڈی پی او نے دلہن کو تحائف کے ساتھ ساتھ ڈھیروں دعائیں دیں ۔اس موقع پر ڈی پی او مظفرگڑھ سید حسنین حیدر کا کہنا تھا کہ ہم اپنے شہید بھائی کی بیٹی کی شادی میں شرکت کرنے کے لیے آئے ہیں، مظفرگڑھ پولیس اپنے شہیدوں کو کبھی فراموش نہیں کرتی مظفرگڑھ پولیس کا ہر فرد پولیس فیملی کا حصہ ہے اور ہم ہر دکھ اور سکھ کی گھڑی میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں ،میری اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ہماری بیٹی کے نصیب اچھے کرے اور اس کو ڈھیروں خوشیاں عطا کرے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں