کھیلوں میں ٹیلنٹ اوپرلانے کیلئے اقدامات کریں، ارشد ندیم

 کھیلوں میں ٹیلنٹ اوپرلانے کیلئے اقدامات کریں، ارشد ندیم

وہاڑی (خبرنگار )اولمپین ارشد ندیم نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیلنٹ سے بھرا ہوا ملک ہے ، کھیل کے ہر شعبہ میں ٹیلنٹ سے بھرپور نوجوان وسائل کی کمی کا شکار ہیں۔

 حکومت کو کھیلوں پر بھرپور توجہ دیکر ٹیلنٹ کو اوپر لانا چاہیے ، نیت اور لگن سچی ہو تو اللہ تعالیٰ کی مدد شامل حال ہوجاتی ہے ،آئندہ بھی گولڈ میڈیل جیت کر پوری دنیا میں ملک کا نام روشن کرتارہوں گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک تقریب کے دوران کیا۔ ارشد ندیم کا مزید کہنا تھا کہ عوام نے ان کے گولڈ میڈل جیتنے پر جس خوشی کا اظہار کیا اور عزت و تکریم سے نوازا وہ اپنے رب کا جتنا بھی شکر ادا کریں کم ہے ، پختہ ارادوں کے آگے عارضی مشکلات کوئی حیثیت نہیں رکھتی ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں