بوائز ہائر سیکنڈری سکول کی زیر قبضہ اراضی کا معاملہ حل نہ ہوسکا
جودھ پور بارہ میل(نمائندہ دنیا )گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری سکول جودھ پور کی قبضہ شدہ سرکاری زمین(بورڈنگ) کا معاملہ حل نہ ہوا۔
لاکھوں روپے مالیت کی کھڑکیاں،دروازے ،اینٹیں و دیگر چوری شدہ سامان کا سراغ نہ مل سکا،سرکاری جگہ کی پیمائش بھی نہ کروائی جا سکی،خبریں شائع ہونے پر سکول انتظامیہ نے افسران بالا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لیے فرضی کارروائی کی،سرکاری زمین کو سکول کے استعمال میں لایا جائے ،اہالیان علاقہ کا احتجاج۔تفصیل کے مطابق گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری سکول جودھ پور کی تقریباً چھ کنال قبضہ شدہ سرکاری زمین(بورڈنگ) کا معاملہ حل نہ ہو سکا، لاکھوں روپے مالیت کے دروازے ،کھڑکیاں، اینٹیں اور دیگر قیمتی سامان جو کہ چوری ہو گیا تھا تاحال اس کا سراغ نہ مل سکا سرکاری زمین پر کچھ لوگ تاحال قابض ہیں اور انہوں نے قبضہ کرکے عمارتیں وغیرہ بنا رکھی ہیں سکول انتظامیہ کو سب علم ہونے کے باوجود قبضہ واگزار نہیں ہو سکا اور نہ ہی سرکاری زمین کی پیمائش کروائی گئی ہے ،کچھ روز قبل یہ سارا معاملہ نیوز پیپروں میں شائع ہوا لیکن سکول انتظامیہ نے افسران بالا کی آنکھوں میں دھول جھونک کر فرضی کارروائی کی ، ڈپٹی کمشنر خانیوال معاملہ حل کرائیں۔