2024ء میں338اشتہاری،11ڈکیت گینگ گرفتار

2024ء میں338اشتہاری،11ڈکیت گینگ گرفتار

شجاع آباد(نامہ نگار)2024ء میں شجاع آباد پولیس نے 258 بدنام زمانہ منشیات فروشوں سے 55 کلو سے زائد چرس، 2کلو سے زائد آئس، 4 کلو سے زائد ہیروئین اور 4ہزار 745 لیٹر شراب برآمد کی۔

 گیارہ ڈکیت گینگ گرفتار، پانچ کروڑ 92 لاکھ روپے سے زائد نقدی، 51 موٹر سائیکل اور32 عدد قیمتی موبائل برآمد،124 ملزمان سے چار سٹین گن، ایک کلاشنکوف، چھ رائفل، تین بندوق، 88 پسٹل، دو ریپیٹر، دو کاربین، گولیاں اور کارتوس برآمد کئے ، اے کیٹگری کے 63 جبکہ بی کیٹگری کے 275 اشتہاری ملزمان بھی گرفتار کئے ، علاقے میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے 82انسدادی کاروائیاں بھی کیں۔تفصیلات کے مطابق ایس ڈی پی او شجاع آباد سرکل ڈی ایس پی مہر وسیم سیال نے ایس ایچ او تھانہ سٹی علیم حیدر اور ایس ایچ او تھانہ صدر رؤف لوٹھڑ کے ہمراہ پاکستان پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہ سال 2024 میں سرکل کے تینوں تھانوں سٹی، صدر اور راجہ رام میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 258 بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو گرفتار کیا اور انکے قبضے سے 55 کلو 483 گرام چرس، 2 کلو 301 گرام آئس، 4 کلو 468گرام ہیروئین، 4745 لیٹر شراب، 210 لیٹر لاہن اور چھ شراب کی چالو بھٹیاں برآمد کرکے مقدمات درج کئے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں