زائدالمیعاد کولڈ ڈرنکس پکڑی گئیں، 930 لٹر بوتلیں تلف
وہاڑی(خبر نگار،نمائندہ خصوصی)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے زائدالمیعاد کولڈ ڈرنکس کی بڑی کھیپ پکڑ کر 930 لٹر بوتلیں تلف کردیں۔
مالک کو ایک روپے موقع پر جرمانہ۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ شہری اشیاء خریدتے وقت ایکسپائری تاریخ ضرور چیک کریں ،زائد المیعاد اشیاء کی نشاندہی پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن 1223 پر فوری اطلاع دیں۔تفصیل کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے زائدالمیعاد کولڈ ڈرنکس کی بڑی کھیپ پکڑ لی ،فوڈ سیفٹی ٹیم نے گڑھا موڑ روڈ مترو میں ڈسٹری بیوشن پوائنٹ پر کارروائی کے دوران مختلف برانڈز کی ایکسپائرڈ کولڈ ڈرنکس برآمد کیں، مضر صحت مشروبات مختلف مقامات پر کریانہ سٹورز اور ڈرنک کارنرز پر سپلائی کیے جانے تھے ۔ فوڈ سیفٹی ٹیم نے تمام ایکسپائرڈ سٹاک موقع پر تلف کردیا، قوانین کی خلاف ورزی پر فوڈ بزنس مالک کو ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔