توجہ مخالف سیاستدانوں کیخلاف کیسز پر،قوم بحرانوں کا شکار
باگڑسرگانہ(نامہ نگار)ہمارے سیاستدانوں کو عرصے گزر گئے ایک دوسرے سے لڑتے جھکڑتے ان کی توجہ ہمیشہ اپنے مخالفین کے خلاف مضبوط کیس بنانے پر مرکوز رہی قوم بحرانوں میں دھنس گئی۔روزنامہ دنیا کے عوامی سروے میں عوام کی دہائیاں۔
ہر مکتبہ فکر کے عوامی وسماجی حلقوں کا کہنا تھا کہ ہمارے سیاستدانوں کو کئی دہائیاں گزر گئیں ایک دوسرے سے لڑتے جھکڑتے اور ہمیشہ ان کی کوشش رہی کہ ایک دوسرے پر مضبوط کیس بنائے جائیں تاکہ مخالف لمبا عرصہ تک جیلوں میں ہی رہیں قوم سے کہیں زیادہ ان کا فوکس مخالفین کو نیچا دکھانے پر رہا جس کی وجہ سے عوام بے یارومدد گار بحرانوں میں دھنستی چلی گئی جب کہ ان لڑائی جھگڑوں سے اجتناب کی ضرورت کہیں زیادہ تھی اور مل بیٹھ کر عوامی مسائل حل کرنے کی ضرورت تھی لیکن افسوس ایسا نہ ہو سکا جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ آج وہ کونسا بحران ہے جو ملک میں برپا نہیں ہے ، غربت ،مہنگائی ،بے روز گاری ،بجلی ،گیس ،خوراک اورادویات جیسے سنگین مسائل کا سامنا ہے لیکن یہ لڑائی جھگڑے کا کلچر آج بھی موجود ہے ، پوری قوم انتہائی مشکلات میں بری طرح پھنس چکی ہے ،مسلم لیگ ن کی حکومت کوشش تو کر رہی ہے مگر اس کے سامنے پھر دیوار کھڑی کردی جاتی ہے تاکہ وہ کام نہ کر سکے ،قوم اسی طرح مسائل اورپریشانیوں میں مبتلا رہے ۔