چلڈرن ہسپتال میں 3روزہ تربیتی پروگرام اختتام پذیر

چلڈرن ہسپتال میں 3روزہ  تربیتی پروگرام اختتام پذیر

ملتان (لیڈی رپورٹر)چلڈرن ہسپتال ملتان میں ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد کاشف چشتی کے زیر نگرانی، پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ لاہور اور یونیسیف کے تعاون سے \"گھر پر نوزائیدہ بچوں کی دیکھ بھال / کمیونٹی زچگی کے نوزائیدہ اور بچے کی صحت اور مسائل سے متعلق 03 دن کی ٹریننگ اختتام پذیر ہوگئی ۔

جس میں گھر میں ماں اور نوزائیدہ بچوں کی دیکھ بھال کے بارے میں ماؤں کو سکھانے کے لیے ، ملتان ڈسٹرکٹ سے بڑی تعداد میں لیڈی ہیلتھ ورکرز نے شرکت کی اور ان کو ٹریننگ دی گئی۔ ڈاکٹر رابعہ سلیم نے بطور ماسٹر ٹرینر اس میں شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں