خواتین سے غیر اخلاقی حرکات کرنیوالا جعلی پیر گرفتار
ملتان (کرائم رپورٹر)پولیس تھانہ صدر نے خواتین سے غیر اخلاقی حرکات کرنے والے جعلی پیر کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
پولیس کو عثمان نے درخواست دی کہ بستی گرے والا میں شریف نامی جعلی پیر خواتین سے غلط روابط استوار کرتا ہے جس نے اسکی والدہ کو بھی ورغلایا پولیس نے جعلی پیر کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔