حضرت ابو بکرؓ کے کارنامے تاریخ کار وشن باب ،مقررین

حضرت ابو بکرؓ کے کارنامے تاریخ کار وشن باب ،مقررین

ملتان (کرائم رپورٹر )زاہد بلال قریشی، علامہ حامدالرحمن حامدی سلطانی، علامہ صابر حسین اعظمی اور علامہ فیض اسد چشتی نے کہا ہے کہ حضرت سیدنا صدیق اکبرؓکی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔

حضرت سیدنا صدیق اکبرؓ نے اسلام کی سربلندی کیلئے جو کارنامے سرانجام دیئے وہ تاریخ اسلام میں سنہری حروف سے رقم ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے میلاد فاوّنڈیشن کے زیراہتمام جامعہ عربیہ ضیائالعلوم میں سیدنا ابوبکر صدیقؓ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔سیمینار سے ڈاکٹر اشرف قریشی ایڈووکیٹ، پیر عبدالرزاق آزاد، حاجی اقبال عادل قادری اور علامہ فاروق مہروی نے بھی خطاب کیا، سیمینار کی صدارت اتحاد کے صدر زاہد بلال قریشی نے کی، پیر عبدالرزاق آزاد بطور مہمان خصوصی شریک تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں