پولیس کا غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف ایکشن، 8زیرحراست
ملتان(کرائم رپورٹر )پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں آٹھ افراد کیخلاف مقدمات درج کرلئے ۔
سٹی شجاع آباد پولیس نے ملزم عامر سے پسٹل ،لوہاری گیٹ پولیس نے ملزم علی حسن اور انس سے پسٹل بمعہ گولیاں،ملزم عدیل سے پسٹل ،مظفرآباد پولیس نے ملزم عبدالرحمن سے پسٹل،شاہ شمس پولیس نے ملزم عامر سے پسٹل ،گلگشت پولیس نے ملزم نذر سے پسٹل تین گولیاں جبکہ بدھلہ سنت پولیس نے ملزم نعمان سے خنجر برآمد کرلیا۔