گرفتار منشیات فروشوں سے 16کلو سے زائد چرس برآ مد
گگو منڈی(نامہ نگار)بد نام منشیات فروش خاتون ساتھی سمیت گرفتار لاکھوں روپے مالیت کی 16گلو گرام سے زائد چرس برآ مد ۔۔۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او گگو منڈی حسن آفتاب کیانی کو اطلاع ملی کہ 125سی سی موٹر سائیکل پر سوار ایک مرد اور ایک عورت منشیات کی بھاری کھیپ کے ساتھ جملیرا روڈ پر جا رہے ہیں جس پر ایس ایچ او نے سب انسپکٹر نور مزمل کی قیادت میں پولیس پارٹی کو روانہ کیا جس نے پُل نہر 243۔ای بی پر ناکہ بندی کر لی اس دوران موٹر سائیکل گزرنے لگی جسے روک کر موٹر سائیکل سوار بد نام منشیات فروش بہادر جٹ اور اس کی ساتھی نسیم اختر ساکنان حافظ آباد کالونی کے شاپر بیگز کی تلاشی لی تو بہادر جٹ سے 10ہزار گرام اور نسیم اختر سے 6ہزار گرام سے زائد چرس برآ مد ہوئی ۔