59لاکھ کے نادہندہ 10زرعی ٹیوب ویلز کی بجلی منقطع
ملتان (خصوصی رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاور کمپنی( میپکو )ریجن میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری ہے ۔ڈسکو سپورٹ یونٹ میں شامل فورسز نے رحیم آبادسب ڈویژن صادق آباد میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن کیا ۔
سپرنٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو رحیم یار خان سرکل رفیق کنول اور ونگ کمانڈر رینجرز کی زیرنگرانی ایکسین صادق آباد ڈویژن محسن نذیر اور ایس ڈی او رحیم آبادسب ڈویژن محمد شاہد کی سربراہی میں رینجرز، پولیس اور میپکو کی جوائنٹ فورسز نے بستی عبدالعزیز کھوکھر، بستی حاجی محراب ، موضع دینو شاہ، بستی گل نواز، بستی ہادی حسن ڈیہڑ ، بستی نوازاحمد شر ، بستی اطہر عباسی اور بستی محمد ایوب چک 35 این پی میں 45افراد کو ڈائریکٹ ایل ٹی لائنوں سے کنڈیاں لگاکر بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ مذکورہ بستیوں میں 59لاکھ85ہزارروپے واجبات /بقایاجات کی عدم ادائیگی پر 10نادہندہ زرعی ٹیوب ویلوں کی بجلی منقطع کی گئی۔ اور نادہندگان کے ٹرانسفارمرز /میٹرز بھی اُتارلئے گئے ۔ بجلی چوری کے سدباب کے لئے 6 مقامات سے ایل ٹی لائنیں اُتاری گئیں ۔ ایک روز میں مزید 52 افراد مختلف طریقوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے ۔39بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج کروایاگیا۔بجلی چوروں کو مجموعی طورپر35 لاکھ50ہزار روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔7جنوری 2025ء کوملتان سرکل میں7بجلی چوروں کو2لا کھ50ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور6 بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج ہوا۔ ڈی جی خان سرکل میں5افراد کوایک لاکھ70ہزار روپے جرمانہ عائد اور5ایف آئی آرز درج کی گئیں ۔