بغیر پیشگی اطلاع دوسری شادی 6ماہ قید ،5 لاکھ جرمانہ ،ضمانت پر رہا

بغیر پیشگی اطلاع دوسری شادی  6ماہ قید ،5 لاکھ جرمانہ ،ضمانت پر رہا

کہروڑپکا(نمائندہ دنیا )بغیر پیشگی اطلاع دوسری شادی کا انجام ۔چھ ماہ قید پانچ لاکھ جرمانہ ۔ملزم سزا کے خلاف اپیل دائر کر سکتا ہے ۔

ملزم کو ضمانت نامہ پیش کرنے پر رہا کردیا گیا تفصیل کے مطابق کہروڑ پکا کے نواحی علاقہ حامد پور بنگلہ کے رہائشی محمد محسن نے پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کی۔اس کی پہلی بیوی مسماۃ شکیلہ بی بی نے فیملی کورٹ کہروڑپکا میں درخواست دائر کی جس پر جج طاہرہ شہزاد خان نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزم محسن کو 6 ماہ قید پانچ لاکھ جرمانہ عائد کردیا جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مذید 6 ماہ قید کی سزا سنائی۔ فیملی کورٹ جج طاہرہ شہزاد خان نے ملزم کو فیصلہ کے خلاف پچاس ہزار کے مچلکے جمع کرانے پر اپیل کا حق بھی دیا جس پر ملزم کو مچلکے جمع کرانے پر رہا کردیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں