شہر میں متعدد وارداتیں ، شہری نقدی، قیمتی اشیاء سے محروم
ملتان(کرائم رپورٹر)پولیس نے ڈکیتی کے مختلف واقعات کے الزام میں نامعلوم ملزموں کیخلاف چار مقدمات کا اندراج کرلیا ۔
تھانہ دہلی گیٹ کے علاقے میں اسد بشیر سے دو مسلح ڈاکو 13ہزار نقدی چھین کر فرار ،تھانہ جلیل آباد کے علاقے میں اشفاق احمد سے موٹرسائیکل سوار ملزم جھپٹا مارکر موبائل لے گئے ،تھانہ مظفرآباد کے علاقے میں شعبان سے دو نامعلوم ملزموں نے گن پوائنٹ پر نقدی90ہزار سمیت موبائل چھین لیا اورتھانہ ممتاز آباد کے علاقے میں عثمان حیدر سے ڈاکو نقدی10ہزار و موبائل لوٹ کر فرار ہوگئے پولیس نے نامعلوم ملزموں کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔