ملازمین کی قلم چھوڑ ہڑتال،ڈی سی کمپلیکس میں احتجاجی دھرنا

ملازمین کی قلم چھوڑ ہڑتال،ڈی سی کمپلیکس میں احتجاجی دھرنا

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر)سرکاری ملازمین نے قلم چھوڑ ہڑتال کی اور مطالبات کے حق میں ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں احتجاجی دھرنا دیا۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین کے انتقال پر بچوں کو نوکری دینے ۔۔۔

گریجویٹی،لیو انکیشمنٹ اور پنشن جیسی مراعات ختم کی جارہی ہیں،متنازع حکومتی اقدامات کی واپسی تک احتجاج کا سلسلہ جاری رکھنے کا اعلان۔تفصیلات کیمطابق مطالبات کے حق میں گزشتہ روز سرکاری اساتذہ،کلرکس اور دیگر سرکاری ملازمین نے قلم چھوڑ ہڑتال کی اور ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں احتجاجی دھرنا دیا،،احتجاجی دھرنے میں اساتذہ،کلرکس اور دیگر سرکاری ملازمین شریک تھے ،جنھوں نے حکومتی پالیسیوں کیخلاف اور اپنے مطالبات کے حق میں شدید نعرہ بازی بھی کی،،احتجاجی دھرنوں سے خطاب کرتے ہوئے مظاہرین کا کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین کی گریجویٹی اور لیوانکیشمنٹ کے حوالے سے متنازع قوانین بنائے جارہے ہیں،جبکہ سرکاری ملازمین کے مرنے پر انکے بچوں کو نوکری دینے کا قانون بھی ختم کردیا گیا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ متنازع حکومتی اقدامات کی واپسی تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہیگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں