ڈپٹی کمشنر کا اجلاس، اشیاخورونوش کے نئے ریٹ مقرر

ڈپٹی کمشنر کا اجلاس، اشیاخورونوش کے نئے ریٹ مقرر

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر قراۃ العین میمن کی زیر صدارت ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس منعقد ہو ا جس میں ڈپٹی کمشنر نے انجمن تاجران اور کریانہ ایسوسی ایشن کے نمائندگان کی مشاورت سے جنوری کے لئے اشیا خورونوش کی قیمتوں کا تعین کیا گیا۔

 ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی اشیا خوردونوش کی جو قیمتیں مقرر کرتی ہے ، دکانداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس پر عملدرآمد کریں ،خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جو دکانداری مقررہ کردہ قیمتوں سے زائد قیمت پر اشیا خوردونوش فروخت کرتے پایا گیا اس کے خلاف نہ صرف بھاری جرمانے کئے جائیں گے بلکہ اس کی دکان کو سیل کرتے ہوئے اس کی گرفتاری بھی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جن اشیا کی قیمت منڈیوں میں کم ہوئی ہیں اس کے اثرات عام آدمی تک پہنچنے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر بازاروں کو وزٹ کرتے ہیں اور اشیا خوردونوش کی قیمتوں کی پڑتال کرتے ہیں۔ اجلاس میں دالوں ، چاول، سوجی ، میدہ، آٹا ، چینی ، دودھ ، دہی، روٹی ، نان اور گوشت سمیت دیگر اجناس کی قیمتوں کا تعین کیا گیا جس کا نوٹیفیکیشن ڈپٹی کمشنر جاری کریں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں