بجلی چوروں،نادہندگان کیخلاف ایکشن،12ٹرانسفارمر ضبط،ٹیوب ویل کنکشنز منقطع

بجلی چوروں،نادہندگان کیخلاف ایکشن،12ٹرانسفارمر ضبط،ٹیوب ویل کنکشنز منقطع

ملتان (خصوصی رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی( میپکو )ریجن میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری ہے ۔

ڈسکو سپورٹ یونٹ میں شامل فورسز نے فرسٹ سب ڈویژن میلسی ، جمال دین والی سب ڈویژن صادق آباداور فقیروالی سب ڈویژن بہاولنگر میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن کیا ۔78لاکھ روپے سے زائد واجبات کی عدم ادائیگی پر 12ٹرانسفارمرز اُتارلئے گئے ۔ 21بجلی چورپکڑے گئے ۔ ایک بجلی چور موقع سے گرفتارکرلیاگیا۔ سپرنٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکووہاڑی سرکل وسیم اختر ،ایگزیکٹو انجینئر آپریشن میپکو میلسی ڈویژن رانا تنویراحمد اور ونگ کمانڈر رینجرز کی زیرنگرانی فرسٹ سب ڈویژن میلسی کے زیر انتظام علاقوں بلوچاں والی، تھالو، ملک واہن اور قاضی کلرہ میں 31لاکھ روپے سے زائد واجبات کی عدم ادائیگی پر 4نادہندہ زرعی ٹیوب ویلوں کے کنکشنز منقطع کردئیے گئے اور نادہندگان کے میٹرز، ٹرانسفارمرز اور تار اُتارکر قبضہ میں لے لئے جبکہ نادہندگان سے 2لاکھ روپے سے زائد واجب الادا رقم بھی وصول کی گئی۔آپریشن کے دوران ایک بجلی چور موقع سے پکڑاگیا ۔ سپرنٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکورحیم یار خان سرکل اور ونگ کمانڈر رینجرز واحد بخش جھلن، بستی کچاڈنگراں، بستی خیر محمد مسانی، بستی خواند بخش جھلن، بستی کرم حسین شاہ، بستی فتح محمد مسانی، بستی قادر بخش کورائی اور بستی عظیم بخش جھلن میں 47 لاکھ 22ہزارروپے سے زائد واجبات کی عدم ادائیگی پر12ٹرانسفارمرز اُتارے گئے جبکہ 20افراد کو ڈائریکٹ ایل ٹی لائنوں سے کنڈیاں لگاکر بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں