سیکرٹری سکولز کے جعلی اکائونٹ کا انکشاف ، الرٹ جاری

ملتان(خصوصی رپورٹر)سکولز اساتذہ کو سیکرٹری کے جعلی فیس بک اکائونٹس سے ہوشیار رہنے کے ہدایت کردی گئی ہے ۔
بتایاگیا ہے کہ سیکرٹری سکولز ایجوکیشن پنجاب خالد نذیروٹو کا جعلی اکاؤنٹ منظر عام پرآیا ہے جعلی اکاؤنٹ کے ذریعے جعلسازوں نے اساتذہ سے ہزاروں روپے بٹور لئے گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکرٹری ایجوکیشن کے جعلی واٹس ایپ نمبر کے ذریعے ٹیچر سے 20 ہزار روپے ٹرانسفر کیا گیا،سیکرٹری سکولز خالد نذیر وٹو نے تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کو جعلی اکاؤنٹ بارے اساتذہ کو آگاہ کرنے کا حکم دے دیاہے ہدایت کی گئی ہے ایسے جعلی اکاونٹس سے ہوشیار رہیں ۔