نامعلوم افراد نے لڑکی اغوا کرلی والد کی درخواست پر مقدمہ

ملتان(کرائم رپورٹر )پولیس نے اغوا کے الزام میں نامعلوم ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔
شاہ رکن عالم پولیس کو الطاف حسین نے بتایا کہ میری بیٹی گھر کا دروازہ کھول کر باہر چلی گئی جسے بہت تلاش کیا مگر نہ مل سکی جسے نامعلوم ملزم مبینہ اغوا کرکے لے گئے پولیس نے نامعلوم ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔