عشق مصطفی ؐ دنیا وآخرت میں کامیابی کا انمول سرمایہ،ذیشان معصومی

عشق مصطفی ؐ دنیا وآخرت میں کامیابی کا انمول سرمایہ،ذیشان معصومی

ملتان(کرائم رپورٹر )جماعت اہل سنت پنجاب کے ترجمان پیرطریقت صاحبزادہ ذیشان کلیم معصومی نے کہا ہے کہ ہم عشق مصطفیؐ کی شمع اپنے قلوب میں روشن رکھیں کیونکہ یہ دنیا وآخرت میں کامیابی کا انمول سرمایہ ہے۔

موت ایک اٹل حقیقت ہے جسے جھٹلایا نہیں جاسکتا ہر ذی روح نے موت کا ذائقہ ضرور چکھنا ہے والدین کی کمی کوئی بھی رشتہ دار پوری نہیں کر سکتا اللہ تعالیٰ نے ماں کے قدموں میں جہاں جنت رکھی وہاں باپ جنت کا دروازہ ہے ہمیں والدین کی خدمت کرنی چاہیئے اور انکے لئے دعائے مغفرت کرنی چاہئے وہ گزشتہ روز بزم المعصوم کے رہنما باؤ ایوب نقشبندی انصاری کی اہلیہ کے ختم چہلم پرانصار کالونی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں