لارج سکیل اسسمنٹ نتائج کا اعلان 22جنوری کو ہوگا

لارج سکیل اسسمنٹ نتائج کا اعلان 22جنوری کو ہوگا

ملتان(خصوصی رپورٹر)جنوبی پنجاب کے سکولوں میں ہونے والے لارج سکیل اسسمنٹ کے نتائج کا اعلان 22جنوری کو کیا جائے گا ۔بتایاگیا ہے کہ جنوبی پنجاب کے 11اضلاع میں ہونے والے لارج سکیل اسسمنٹ کے نتائج تیارکرلئے گئے۔

 جو22 جنوری کو قائد اکیڈمی ملتان میں جاری کئے جائیں گے ۔جس کے لئے ایک بڑی پریس کانفرنس منعقد کی جائے گی ۔جس میں ملتان، خانیوال، وہاڑی، لودھراں، بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان، مظفر گڑھ، لیہ، راجن پور کے سی ای اوز اور دیگر تعلیمی افسر شرکت کریں گے ۔ اس سلسلے میں تمام سی ای اوز کومراسلہ جاری کیا گیا ہے کہ گریڈ 2،تین اور 5 کلاسزکے لارج سکیل امتحانات کے نتائج تیار ہیں جن کااعلان ایک بڑی پریس کانفرنس میں کیاگیا جنوبی پنجاب کی تقریب قائد اکیڈمی بوسن روڑ میں منعقد ہوگی جس میں تمام اضلاع کے تعلیمی افسروں کی شرکت لازمی قرار دی گئی ہے اس لئے کانفرنس میں مقررہ تاریخ، وقت اور مقام پر شرکت کریں۔ چیف ایگزیکٹو آفیسرز، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز متعلقہ ضلع کے ایک ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مرد یا خاتون)، ایک اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر، اور ایک ہیڈ ٹیچر کی موجودگی کو یقینی بنائیں گے جبکہ سی ای او ملتان اپنے ضلع کے اساتذہ، سکول کونسل کے ممبران اور طالب علم کی موجودگی کو یقینی بنائیں گے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں