ڈی پی او کی ماچھیوال کھلی کچہری، مسائل سنے ،حل کیلئے احکامات

ڈی پی او کی ماچھیوال کھلی کچہری، مسائل سنے ،حل کیلئے احکامات

وہاڑی،ماچھیوال (خبر نگار،نامہ نگار،نمائندہ خصوصی)ڈی پی او وہاڑی منصور امان کی یونین کونسل ماچھیوال میں کھلی کچہری۔۔۔

 شہریوں کے مسائل سنے اور فوری ریلیف فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے ۔ڈی پی او کا اس موقع پر کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ عوامی مسائل دہلیز پر حل کیے جائیں تاکہ ہر مظلوم کو انصاف فراہم ہو سکے ۔انہوں نے ایس ایچ او تھانہ ماچھیوال فیضان علی کو ہدایت کی کہ تمام چکوک میں ٹھیکری پہرہ یقینی بنایا جائے اور مناسب گشت جاری رکھا جائے ،اہم مارکیٹوں اور بازاروں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں ، اجتماعی و انفرادی حقیقی مسائل کے حل کیلئے میرے دفتر کے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں