ملتان میں امتیاز سپر سٹورکی میگا برانچ کا آغاز کر دیا گیا

ملتان میں امتیاز سپر سٹورکی میگا برانچ کا آغاز کر دیا گیا

ملتان ( پ ر)پاکستان کے سب سے بڑے سپر اسٹور امتیاز عوام کی صولیت کے لیے ملتان میں بھی میگا سپر اسٹور کا آغاز کر دیا۔پاکستان کے تیرہ شہروں میں تیس سے زائد سٹور عوام کو اپنے ہی شہر میں ون ونڈو سروس فراہم کرتا ہے ۔

امتیاز جہاں دوسرے شہروں میں اپنے اسٹور کے ذریعے تمام تر ضرورت زندگی کی اشیاء فراہم کرتا ہے اب صوفیوں کے سرزمین ملتان شہر جو اپنی ایک تاریخی حثیت رکھتا ہے ۔اب امتیاز سپر اسٹور سے یہاں کے رہائشی فائدہ اٹھا سکیں گے ۔انتہائی مناسب قیمت میں گھریلو اشیاء،الیکڑونک مصنوعات سمیت ہر قسم کی ضرورت زندگی کی اشیاء موجود ہیں بچ ولاز میں قائم امتیاز سپر سٹور میں تقریب کے پہلے ہی دن لوگوں کی بڑی تعداد خریداری کے لئے پہنچی جس میں خواتین اور بچوں کی خوشی قابل دید تھی۔امتیاز سپرسٹور ملتان میں کپڑے ،کھانے پینے کی اشیاء کے علاوہ خواتین اور بچوں کے لئے ہر قسم کی مصنوعات موجود تھیں جس پر خواتین اور بچوں کا رش نظر آیا۔خواتین نے کچن کے حوالے سے اشیاء کی قیمتوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔ملتان کے شہریوں کا کہنا تھا کہ امتیاز سٹور میں اب ہم تمام خریداری ایک ہی جگہ پر باآسانی کر سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ہماری خوش نصیبی ہے کہ پاکستان کے بڑے شہروں کی طرح ملتان کی عوام بھی اس سے فائدہ اٹھا سکے گی۔ انتظامیہ کہ کہنا تھا کہ امتیاز سپرسٹو ملتان کی برانچ نا صرف عوام کی خدمت کر سکے گی بلکہ ملکی معشت میں بھی امتیاز میگا اسٹور ایک اہم کردار ادا کر سکے گا ۔افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی کمشنر ملتان عامر کریم خان تھے ۔تقریب میں نور اصغر بچچہ چیئرمین کہاں ڈویلپرز ،امتیاز سپر سٹور کے چیئرمین امتیاز حسین عباسی کے علاوہ سی ی او عمیر امتیاز اور کاشف امتیاز بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں