جعلی کھاد فیکٹری سے 450بوری تیار‘10ٹن خام مال برآمد

جعلی کھاد فیکٹری سے 450بوری تیار‘10ٹن خام مال برآمد

کوٹ ادو(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر) کوئلہ سے کھاد تیار کرنیوالی فیکٹری پر محکمہ زراعت کا چھاپہ ،450بوری تیار اور 10ٹن خا م مال برآمد۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

ضلع کوٹ ادوکے علاقہ تھا نہ سنانواں کی حدود جی ٹی روڈ کوٹ ادو نالہ سر دار کے مقام پر فیکٹری میں عرصہ سے کوئلہ سے کھاد تیار کی جا رہی تھی،محکمہ زراعت کی ٹیم نے پولیس اور میڈیا کے ہمراہ چھاپہ مار کر جعلی کھاد فیکٹری سے 450بوری تیار او10ٹن خام کوئلہ برآمد کرلیا،فیکٹری مالک یوسف رضا گرفتار اور مزدور فرار ہوگئے ،پلانٹ اور مال مسروقہ پولیس کے حوالے ، ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، فیکٹری مالک کوئی این او سی اور لائسنس پیش نہ کرسکا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں