خواتین میں لائیو سٹاک اثاثوں کی تقسیم شروع

ملتان (وقائع نگار خصوصی)دیہی خواتین کیلئے تاریخ ساز قدم2 ارب روپے سے جنوبی پنجاب کی 11 ہزار مطلقہ و بیوہ خواتین میں مفت لائیو سٹاک اثاثہ جات کی منتقلی کا آغاز کردیا ۔
ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری کی صدارت میں لائیو سٹاک اثاثہ جات (جانور) تقسیم کرنے کی تقریب میں ایم پی اے سلمان نعیم ایم پی اے نازک کریم،احمد حسین ڈیہڑ ، جاوید علی شاہ،طارق عبدللہ ،طارق رشید سمیت ٹکٹ ہولڈر بھی شریک ہوئے جنوبی پنجاب کے 12 اضلاع میں مفت لائیو سٹاک اثاثہ جات کو تقسیم کرنے کا آغاز کیا گیا ہے ۔ضلع ملتان میں پہلے مرحلے میں 401 خواتین میں مفت لائیو سٹاک تقسیم کردیا گیا ہے بھینس اور گائے کی پرورش کرکے نادار خواتین اپنا روزگار کما سکتی ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء نے کہا کہ بیوہ اور مطلقہ خواتین کیلئے فلاحی منصوبہ دیاگیا ماضی میں خواتین کے حقوق اور فلاح و بہبود کی صرف زبانی دعوے کئے گئے ۔ ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے کہا ہے کہ ضلع ملتان میں 3 روزہ پولیو مہم کامیابی سے مکمل کر لی گئی ہے اس سلسلے میں 10 لاکھ سے زائد بچوں کو گھر گھر مہم کے دوران پولیو کے قطرے پلائے گئے ۔انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران رہ جانے والے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لئے مزید 2 روز فالو اپ مہم چلائی جائے گی ۔ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر شہر اولیاء کے باسیوں نے کشمیریوں سے بھرپور اظہار یکجہتی کیا اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے گرینڈ ریلی نکالی گئی۔ ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے رضا ہال سے چوک کچہری تک ریلی کی قیادت کی۔ ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر پاکستانی کے دل میں کشمیر کی محبتِ لہو بن کر دوڑتی ہے ۔