کپاس کی اگیتی کاشت کیلئے اجلاس‘ ڈپٹی کمشنر کی شرکت

کپاس کی اگیتی کاشت کیلئے اجلاس‘ ڈپٹی کمشنر کی شرکت

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)ڈسٹرکٹ کاٹن کنٹرول مینجمنٹ (اگیتی کپاس )کے حوالے سے ڈپٹی کمشنرکوٹ ادو سید منور عباس بخاری کی زیرصدات اجلاس منعقد ہوا۔

 جس میں میاں محمد افصل قریشی ، اسسٹنٹ ڈائریکٹرزراعت توسیع کوٹ ادو،محمد آصف ، میڈم شفق ارشد ،زاہد فاروق اورمسٹرمحمد نعمان خالد نے شرکت کی،اجلاس میں میاں محمد افضل قریشی نے اگیتی کپاس کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ ضلع کوٹ ادو میں 8 ہزارایکڑ پرکپاس کاشت کی جائے گی،انہوں نے کہا کہ وزیراعلٰی کی جانب سے 5 ایکٹر یا اس زیادہ اگیتی کپاس کاشت کر نے والے کاشتکاروں کو 25 ہزار روپے کی مالی معاونت دی جائے گی اورپنجاب میں کسان کارڈ ہولڈرز کو یہ سہولت میسر ہوگی،انہوں نے کہا کہ 31 مارچ 2025تک اگیتی کپاس کاشت کر نے والے کاشتکار اس سہولت کیلئے اہل ہونگے ،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو سید منور عباس بخاری نے کسانوں کے مسائل سنے اور کسانو ں کی درخواست پر میرپور بھاگل مائنرایکسین محکمہ انہارلیہ کو فوری چلانے کے احکام جاری کئے ، اور مارکیٹ میں زرعی مدخل کنٹرول ریٹ پر مہیا کر نے کی شفارشات دیں ،ڈپٹی کمشنرنے زرعی ادویات،کھاد ڈیلرز ،کسان ایسوسی ایشن کوٹ ادوکو ہدایات جاری کی زرعی ادوایات کے فیلڈ عملہ بھی محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کے ساتھ کپاس کی نگہداشت میں تعاون اس موقع پر ڈپٹی کمشنرکوٹ ادو سید منور حسین بخاری نے زراعت میں جدید ٹیکنالوجی کومتعارف کرنے کو سراہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں