غلہ منڈی شجاع آباد کی خوشحالی کیلئے اقدامات جاری ،اختر قریشی، ملک آصف
شجاع آباد(نامہ نگار)صدر مرکزی انجمن تاجران و صدر انجمن آڑھتیان غلہ منڈی حاجی اختر قریشی نے جنرل سیکرٹری ملک آصف کے ہمراہ کہا ہے ۔
کہ شجاع آباد غلہ منڈی کو ماڈل غلہ منڈی بنائیں گے ، آڑھتیوں کی سہولیات اور غلہ منڈی کی ترقی اور خوشحالی کیلئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں۔اختر قریشی اور ملک آصف کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ غلہ منڈی کی سیوریج کے دیرینہ مسئلے کو حل کرواکے مین ہول کے نیو ڈھکن لگائے گئے اور سیوریج کو بحال کیاگیا۔