3صارفین مین لائن سے بجلی چوری کرتے پکڑے گئے

3صارفین مین لائن سے بجلی چوری کرتے پکڑے گئے

ملتان (خصوصی رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو)میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری ہے ۔سپرنٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکوملتان سرکل سید محمد مبشر رضوی اورایکسین موسیٰ پاک ڈویژن غلام محی الدین میتلاکی ہدایت پر ایس ڈی او گلگشت سب ڈویژن اکرام سیال کی سربراہی میں ٹیم نے نواب پور کے مختلف علاقوں میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کیا۔

نواب پور میں چیکنگ کے دوران تین صارفین میٹر میں لوپ سسٹم لگاکر اور ڈائریکٹ ایل ٹی لائنوں سے کنڈیاں لگاکر بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ ایس ڈی او نے مقدمات کے اندراج کے لئے متعلقہ پولیس اسٹیشن میں درخواستیں بھیج دیں۔ایس ڈی او / انچارج سرکل سرویلنس ٹیم رانا محمد عمران، ایس ڈی او انڈسٹریل اسٹیٹ سب ڈویژن شیخ محمد عمران کی سربراہی میں لائن سپریٹنڈنٹ علی اصغر اور سٹاف پر مشتمل ٹیم نے انڈسٹریل اسٹیٹ میں چیکنگ کے دوران بوگس میٹر کے ذریعے بجلی چوری پکڑ لی۔ چاہ گھانے والا عمر کالونی میں چوہدری محمد سجاد کے نام سے نصب میٹر پر بوگس میٹر لگاکر بجلی چوری کی جارہی تھی اور پورا سال 100یونٹس کی بلنگ ہوتی رہی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں