شہر اولیا کو تجاوزات سے پاک کرنا مشن، محمد علی بخاری

ملتان(وقائع نگار خصوصی)ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے کہا ہے کہ شہر اولیاء کو تجاوزات سے پاک کرنا مشن ہے۔
، شہر کی خوبصورتی میں اضافے کیلئے بھی عملی اقدامات کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی محکموں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے بازاروں اور چوکوں کی تزئین وآرائش کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ چوکوں اور گرین بیلٹس پر شجرکاری اور مزید گرین بیلٹس بنائی جائیں گی جبکہ گنجان آباد بازاروں میں انسداد تجاوزات آپریشن بلاتعطل جاری رکھا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر کا ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ضلعی امن کمیٹی نے ماہ رمضان المبارک کے سلسلے میں بھرپور مذہبی یکجہتی کا پیغام دیا،شرپسندی اور مذہبی منافرت پھیلانے والوں کی حوصلہ شکنی کی ۔