ایم ایس این ایس کے نفاذ ، سول سوسائٹیز کے کردار پر مشاورت

ایم ایس این ایس کے نفاذ ، سول سوسائٹیز کے کردار پر مشاورت

ملتان (لیڈی رپورٹر) ساؤتھ پنجاب میں نیوٹریشن اسٹریٹجی پر یونیسف کے تعاون سے سول سوسائٹیز کی مشاورت پر پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈاورسول سوسائٹیز کا مشاورتی اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا۔

جنوبی پنجاب میں ملٹی سیکٹورل نیوٹریشن اسٹریٹیجی (MSNS) کے نفاذ اور اس سے متعلق سول سوسائٹیز کے کردار پر تفصیلی مشاورت ہوئی۔ اجلاس میں سول سوسائٹی تنظیموں، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران AFC-P \\\"Accelerating Food and Child Protectionماڈل پر خصوصی غور کیا گیا اور سول سوسائٹی ممبران نے اس کی افادیت اور اس کے موجودہ سسٹم میں انضمام پر تبادلہ خیال کیا۔ شرکاء نے یہ بھی تجویز دی کہ نیوٹریشن اسٹریٹیجی کو مقامی سطح پر مزید مؤثر بنانے کیلئے اس میں سول سوسائٹی تنظیموں کی شمولیت کو یقینی بنایا جائے ۔اس موقع پرسول سوسائٹی ممبران نے ملٹی سیکٹورل نیوٹریشن اسٹریٹیجی کے نفاذ کے لیے اپنی تجاویز پیش کیں اور اس بات پر زور دیا کہ اسے عملی سطح پر کیسے لاگو کیا جا سکتا ہے ۔ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے پچھلی اسٹریٹجیز کی کامیاب پریکٹسز کو اپنانے اور بہتر کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں