بلاڈوگر قتل کیس، ملزموں کا 4روزہ ریمانڈ منظور
میاں چنوں(تحصیل رپورٹر)بلاڈوگر قتل کیس، ملزموں کا 4روزہ ریمانڈ منظور۔ جہانزیب عرف بلا ڈوگر قتل کیس میں چاروں نامزد ملزموں کو علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔۔۔
ایس ایچ او تھانہ سٹی ارسلان امجد اور تفتیشی آفیسر راؤ شاہد نے پولیس و ایلیٹ فورس کی بھاری نفری کے ہمراہ ملزموں کو علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں برائے ریمانڈ پیش کیا ، عدالت نے ملزموں کا چار روزہ ریمانڈ منظور کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کردیا ،ملزموں کو چار روز بعد دوبارہ پیش کیا جائیگا۔