پولیس نے منشیات فروش کو ایک کلو ہیروین سمیت گرفتار کرلیا
ملتان (کرائم رپورٹر )تھانہ الپہ پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش شکیل ولد دوست محمد کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے 01 کلو گرام سے زائد ہیروئن برآمد کر لی گئی۔
پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور کامیاب ریڈ کے دوران ملزم شکیل ولد دوست محمد کو گرفتار کر لیا۔ تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے 1 کلو گرام سے زائد ہیروئن برآمد ہوئی،پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے ۔