پولیس کارروائیاں،تین بین الصوبائی منشیات سمگلرز سمیت 5ملزم گرفتار

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)عید پر شراب کی سپلائی روکنے کیلئے پولیس متحرک، پولیس سرکل کوٹ ادونے 3بین الصوبائی منشیات سمگلرزسمیت 2شراب فروشوں کو دھرلیا۔۔۔
سمگلروں سے ساڑھے 7کلو سے زائدچرس،3کلو افیون،2شراب کی بھٹیوں سمیت 40سے زائدشراب کی بوتلیں بھی برآمدکرلیں، ایس ایچ او تھانہ دائرہ دین پناہ نے کاروائی کرتے ہوئے چکنمبر154 ایم ایل کے اسلم گرمانی،چک نمبر 152 ایم ایل کے محمد صالح خان افریدی پٹھان سے مجموعی طور پرسوا3 کلو چرس جبکہ پرانا اڈا پر اپریشن کے دوران احسان پور کے شوکت مشہوری کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 40 بوتل دیسی شراب برآمد کرلی۔