ڈی سی مظفر گڑھ کا ملتان روڈ توسیع منصوبے پر کام کا جائزہ

ڈی سی مظفر گڑھ کا ملتان روڈ توسیع منصوبے پر کام کا جائزہ

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر قراۃالعین میمن نے ملتان روڈ توسیع منصوبے کے کام کا جائزہ لینے کے لیے منصوبے کی سائٹ کا دورہ کیا، منصوبے کی بروقت تکمیل اور معیار کو یقینی بنانے پر زور دیا۔

ڈپٹی کمشنر نے اب تک کیے گئے کام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو منصوبے کی رفتار کو مزید تیز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کے مکمل ہونے سے علاقے میں ٹریفک کی روانی اور سفری سہولتوں میں نمایاں بہتری آئے گی،منصوبے کے مکمل ہونے کے بعد یہ عوامی نقل و حمل کی سہولت میں اضافہ کرے گا اور مظفرگڑھ اور اس کے ملحقہ علاقوں کے لیے اہم ترقی کا باعث بنے گا۔علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی مظفر گڑھ کا جائزہ اجلاس ڈپٹی کمشنر انجینئر قراۃ العین میمن کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل یوسف چھینہ بھی موجود تھے ۔ ضلع کے تمام سرکاری سکولوں میں تعلیمی معیار، سکولوں میں اساتذہ کی کارکردگی، اور مستقبل کے منصوبوں پر سی او ایجوکیشن ڈاکٹر مہاجبین نے تفصیلی بریفنگ دی ۔ڈپٹی کمشنر قراۃالعین میمن نے افسروں کو ہدایت کی کہ وہ تعلیمی معیار کو بہتر بنانے اور تمام بچوں کو یکساں مواقع فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن کوششیں کریں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اساتذہ اپنی ذمہ داریاں پوری لگن اور محنت سے نبھائیں تاکہ طلباء بہترین تعلیم حاصل کر سکیں۔اجلاس میں مختلف تعلیمی مسائل پر بھی غور کیا گیا اور ان کے حل کے لیے تجاویز پیش کی گئیں۔ ڈپٹی کمشنر نے یقین دلایا کہ ضلعی انتظامیہ تعلیم کے شعبے کی ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں