مہنگائی مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن،365گرانفروش گرفتار

مہنگائی مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن،365گرانفروش گرفتار

لودھراں (سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر لبنیٰ نذیر کی سربراہی میں مہنگائی مافیا کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے ۔

رواں ماہ کے دوران پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب 365 گراں فروشوں کو حراست میں لیا گیا ہے ۔ ضلعی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے چھاپے مارکر گراں فروشوں کو 1 لاکھ 49 ہزار کے جرمانے عائد کیے ہیں ۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 57 ہزار سے زائد چھاپے مار کر 67 گراں فروشوں کو جرمانے عائد کیے ہیں ۔ مہنگائی مافیا کے خلاف آپریشن کے دوران پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 28 ہزار سے زائد بے قاعدگیاں ریکارڈ کیں ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر لبنیٰ نذیر نے کہا ہے کہ مصنوعی مہنگائی کی کسی صورت اجازت نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ منڈیوں سے طلب و رسد پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا ہے کہ عام مارکیٹ میں عوام کو مقررہ نرخوں پر اشیاء خوردونوش کی فراہمی کیلئے ٹھوس اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر لبنیٰ نذیر نے سبزی و فروٹ ایسوسی ایشن ، چکن مٹن ایسوسی ایشن اور دودھ دہی ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سے خصوصی ملاقات کے دوران اشیاء کی قیمتوں میں استحکام کی ہدایات کی ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں