زمیندار کے ڈیرے سے اعلیٰ نسل کا شکاری کتا چوری
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)چور زمیندار کا ڈیرہ پر بندھا اعلیٰ نسل کا شکاری کتا چوری کر کے لے گئے ۔
تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی کوٹ ادو کے علاقہ موضع رادھو میں زمیندار ملک شاہداعوان کے ڈیرہ پر بندھا کاٹھیا نسل کا شکاری کتامالیتی ڈیڑھ لاکھ چوری کرکے لے گئے ۔پولیس نے زمیندارملک شاہداعوان کی مدعیت میں چوری کا مقدمہ درج کرلیا ہے ۔